Monday 30 July 2018

3 کم عمر پاکستانی لڑکیوں نے منگلیسر چوٹی سرکرکے ریکارڈ قائم کردیا

 پاکستان کی 3 لڑکیوں نے شمشال ویلی میں قراقرم پہاڑی سلسلے کی 6 ہزار 80 میڑ طویل ’منگلیسر‘ چوٹی سر کرکے تاریخی ریکارڈ قائم کردیا۔
چوٹی سر کرنے والوں میں آمنہ حنیف (13 سال)، مریم بشیر (14 سال) اور سعدیہ بتول (15 سال) شامل ہیں اور تینوں گلگت بلتستان ویلی کی رہائشی ہیں۔

تینوں لڑکیاں معروف کوہ پیما سدپارہ لیٹل کریم کی نواسی اور پوتیاں ہیں۔تینوں نو عمر لڑکیوں نے اپنے دادا لیٹل کریم، محمد حنیف اور دیگر چار غیر ملکی کوہ پیما کے ہمراہ سفر کا آغاز کیا اور 24 جولائی کو چوٹی سر کی۔
کامیاب کوہ پیمائی کے حوالے سے تینوں نے ڈان سے بات چیت میں اپنے دادا کا شکریہ کیا اور کہا کہ ’اگر ہمارے دادا ہمیں حوصلہ نہیں دیتے تو ہم اس تاریخی کارنامے کو سر انجام نہیں دے سکتی تھیں اور اب ہم دنیا کے کوہ پیماؤں میں سے سب سے زیادہ کم عمر ہیں‘۔
آمنہ نے کہا کہ ’یہ کوہ پیمائی کا آغاز ہے اور مستقبل میں دنیا کی خطرناک ترین چوٹیاں سر کرنے کا پختہ ارادہ ہے‘۔

آمنہ اور مریم کے والد محمد حنیف نے بتایا کہ انہوں نے اپنا سفر 16 جولائی کو شروع کیا اور انتہائی جدوجہد اور محنت کے بعد ان کی بیٹیوں نے 24 جولائی کو کامیابی سے چوٹی سر کی۔ انہوں نے ہسپانوی کوہ پیماہ ماریہ مارکو کا شکریہ ادا کیا جن کی بدولت اور رہنمائی کے باعث لڑکیوں نے کامیابی سے چوٹی سر کی۔
دوسری جانب لیٹل کریم نے اپنی پوتی اور نواسیوں کی کامیابی پر تسلی اور خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ مذکورہ کوہ پیمائی کا مقصد گلگت بلتستان میں خواتین کو کوہ پیمائی کے لیے حوصلہ دینا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ’اس میں کوئی شک نہیں ہونا چاہیے کہ کوہ پیمائی میں بلتستان کی خواتین غیر معمولی صلاحیت کی حامل ہے۔

Tuesday 20 March 2018

Norooz Celebrations in Gilgit-Baltistan, Pakistan.

What is Eid Norooz?

Norooz or Nuruz is celebrated across GB as new year & spring festival.

The Persian & Shamsi Calendar New Year is called Norooz (also Nowruz, Nawroz, among other spellings) and marks the first day of spring. It's also the Baha'i New Year, but the holiday is celebrated by Iranians of all religions. History. Norooz celebrates renewal and rebirth, symbolized by the coming of spring.

The festival of Nowruz is celebrated by many groups of people in the Black Sea basin, the Balkans, the Caucasus, Western Asia, central and southern Asia, and the people of Tajikistan, Turkamanistan, Azarbaijan & Northern Pakistan specially Gilgit-Baltistan region & Chitral region of KPK.